کامران اکمل پی ایس ایل 7سے دستبردار، غیر ملکی کرکٹر نے بلامعاوضہ پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور (پی این آئی ) نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہار ایراسمس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کی خبر سامنے آنے کے بعد ایراسمس نے پی ایس ایل 7 کھیلنے کا اظہار کردیا۔اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری کردہ بیان میں نمیبیا کے کپتان گیرہار ایراسمس نے کہا کہ ’مجھے پاکستان سپرلیگ میں منتخب کرلیا جائے۔

پاکستان سپر لیگ مفت میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہوں‘۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close