شاہینوں نے کالی آندھی کو دھول چٹا دی، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کی عظیم فتح

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 63 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، محمد رضوان 78 اور حیدر علی 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ،جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد حیدر علی اور محمد رضوان کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری بنی ، تاہم جب ٹیم کا مجموعی اسکور140 رنز پر پہنچا تو رضوان 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 147 رنز پر گری جب محمد آصف 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد 7 اور حیدر علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اختتامی اوور میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز تک پہنچایا۔ ویسٹ انڈیزکی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس،عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس اوراوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی 5 وکٹیں 60 رنز پر گر گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close