پی ایس ایل سیون ڈرافٹنگ: کرس گیل اور بین ڈنک کسی بھی ٹیم کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟ بڑی وجہ سامنےآگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ونڈو کی تبدیلی اورغیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کمٹ منٹس کے باعث کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا حصہ نہ بن سکے۔پی ایس ایل ایڈیشن 7 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ڈرافٹ کے بعد اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ شائقین کرکٹ کرس گیل اور بین ڈنک سمیت لیگز کے کئی نامور کھلاڑیوں کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کرس گیل اگرچہ ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن کوئی فرنچائز انہیں لینے کیلئے تیار نہیں تھی اور اس کا فیصلہ پہلے ہی کر چکی تھیں کیونکہ کرس گیل کسی ٹیم کی ویلیو میں اب اس طرح اضافہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے۔بین ڈنک سارا سال کرکٹ نہیں کھیلتے بلکہ کمنٹری کرتے ہیں، اس لیے کرکٹ سے تسلسل کے ساتھ وابستگی نہ ہونا وجہ ہے۔دیگر موجودہ کھلاڑیوں کی اپنی ملکی لیگز اور سیریز میں کمٹ منٹس پی ایس ایل کا حصہ بننے میں رکاوٹ بنی۔پی ایس ایل معمول کے مطابق فروری کے دوسرے یاتیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہے، اس مرتبہ آسٹریلیا کے دورے کی وجہ سے اس کے شیڈو ل میں تبدیلی ہو ئی اور ونڈو تبدیل ہونے کی وجہ سے دیگر سیریز اور لیگز سے متصادم ہو گئی۔اس کے علاوہ مالی پیکج بھی بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اب متاثر نہیں کرتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بجائے ملکی کھلاڑی اہم ہیں، ہمسائیوں کی طرح ہماری لیگ کی ونڈو ایسی نہیں ہے کہ جب انٹر نیشنل کرکٹ نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close