پی ایس ایل 7کی ڈڑافٹنگ : فخر زمان کونسی ٹیم کا حصہ بن گئے؟ مداحوں کیلئے سرپرائز

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان پلاٹینیم کیٹگری میں لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے، پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی، اس سلسلے میں ڈرافٹنگ اتوار کی دوپہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے۔

ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔پلاٹینیم میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے، امکان ہے کہ فخرزمان دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے، گولڈ اور ایمرجنگ میں بھی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔سلور کے پہلے رائونڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اور چوتھے رائونڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close