مداح کی شاہد آفریدی سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کی خواہش پر شاہد آفریدی نے کیا دلچسپ ردِ عمل دیا؟

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے مزید پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنیوالے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیون میں آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

شاہد آفریدی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرا الوداعی پی ایس ایل ہے، خواب ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو‘۔شاہد آفریدی کے اس اعلان کے ساتھ ہی مداح ان سے مزید کھیلنے کی فرمائش کرنے لگے ۔بلال مظہر نامی صارف نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کو دو پی ایس ایل اور کھیلنے چاہئیں تاکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کریں‘۔شاہد آفریدی نے اس ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’بس کر یار ، اور کتنا کھلائے گا‘۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی، تیسرے سیزن میں کراچی کنگز، چوتھے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ اب آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close