اسلام آباد یونائیٹڈ نے کن کن کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا اور کونسے کھلاڑی برقرار رکھیں گے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوپننگ بلے باز کولن منرو اور آل راؤنڈ حسین طلعت کو ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، آصف علی، ایلکس ہیلز، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر اور پال سٹرلنگ کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپن باؤلر زاہد محمود، اوپننگ بلے باز کرس گیل،بین کٹنگ اور ٹام بینٹن کو ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد، جمیز وینس، افتحار احمد، شاہد خان آفریدی، محمد نواز، نسیم شاہ اور محمد حسنین کو برقرار کھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close