پاکستانی سپر سٹار باکسر محمد وسیم عالمی نمبر ون باکسر بن گئے، دبئی میں مخالف باکسر کو پچھاڑ ڈالا

کراچی (پی این آئی ) حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ چیمپئن بننے والے پاکستان کے سٹار باکسر محمد وسیم جمعرات کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں ڈبلیو بی اے باکسنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ دبئی میں کولمبیا کے رابر بیریرا کو ہرا کر دو ٹائٹل جیتنے والے وسیم ڈبلیو بی اے باکسنگ رینکنگ میں کسی بھی کیٹیگری میں ٹاپ کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے۔

وسیم واحد پاکستانی بھی ہیں جنہوں نے دو بار ورلڈ باکسنگ چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا۔ عالمی چیمپئن شپ جیتنے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے اکثروبیشتر حکومتی تعاون کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔ قومی باکسر نے اپنی تازہ ترین فائٹ جیتنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مجھے حکومت کی طرف سے کوئی حمایت حاصل نہیں ہے، میں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ حاصل کیا ہے لیکن مجھے حکومتی سطح پر کوئی بڑی پہچان نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close