آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، دو روز قبل آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کا وفد وزارت داخلہ پہنچا جہاں حکام کی جانب سے آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کو بریفنگ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا ، آسٹریلوی وفد نے کرکٹ ٹیم کی قیام گاہ پر بھی انتظامات کا جائزہ لیا ،

پی سی بی سیکیورٹی حکام نے ٹیم کی آمدو رفت ، قیام اور دیگر امور پر بریفنگ دی، تین رکنی آسٹریلوی وفد نے اتنظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close