نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی ) کے صدر سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتائی ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ہم نے ویرات کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے استعفی نہ دیں، مگر وہ ٹی 20 فارمیٹ میں مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے تھے۔
جس کے بعد سلیکٹرز کا خیال تھا کہ وائٹ بال کے دو فارمیٹس میں دو الگ الگ کپتان نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیا تھا اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں