دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کرکٹ لائن کے پرخچے اڑانے والے ساجد خان بڑے اعزاز کے مالک بن گئے

ڈھاکہ(پی این آئی) قومی سپنر ساجد خان بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے باؤلر بن گئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یہ اب تک کسی بھی باؤلر کی بنگلہ دیش کے خلاف بہترین باؤلنگ ہے۔ساجد خان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 42 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پرآسٹریلین سپنر سٹورٹ میک گل ہیں جنہوں نے 108 رنز دیکر بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے باؤلر کرس کینز موجود ہیں جنہوں نے 53 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چوتھے نمبر پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا ہیں جنہوں نے 77 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ پانچویں نمبر پر بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیر خان موجود ہیں جنہوں نے 87 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close