ویرات کوہلی کو ایک اور جھٹکا لگنے کا امکان، مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

ممبئی (پی این آئی ) ویرات کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، وہ پہلے ہی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوچکے ہیں، دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کے انتخاب کی خاطر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہوگا، جس میں نہ صرف ویرات کوہلی کی ون ڈے کپتانی پر غور ہونا ہے بلکہ اجنکیا راہنے کی ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتانی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں سینئر فاسٹ بائولر ایشانت شرما کی جگہ بھی زیر غور آئے گی، اس حوالے سے چیف سلیکٹر چیتن شرما اور دیگر سلیکٹرز ابے کوروولا اور سنیل جوشی بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور سیکریٹری جے شاہ سے میٹنگ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close