پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں، کون عمران خان کی پیٹھ میں چھُرا گھونپے گا؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوئی حکمت عملی نہیں،بس عمران خان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے کہ اگر وہ کچھ ڈلیور کر بھی سکتا ہے تو نہ کر پائے۔اسٹیبلشمنٹ کو رام کرنے کی کوشش کی جائے،ان کے حامی اخبار نویس پورے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ہونے والے ہیں،مائنس ون بھی ہو جائے گا۔ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی رہے لیکن عمران خان نہ رہے۔

عمران خان کے ساتھی بھی ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں،ایک نہیں کئی امیدوار تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے مفادات الگ ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات الگ ہیں۔اگر ن لیگ کی حکومت بن بھی جاتی ہے تو استحکام تو نہیں آئے گا،عمران خان اپوزیشن میں ہوں گے،منصوبہ یہ ہے کہ عمران خان کو کسی طرح نااہل قرار دیا جائے۔انہوں نے کوئی فلم بھی 8 سال سے بنا کر رکھی ہوئی ہے اور اسے ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔کچھ اور بھی چیزیں ریلیز کریں گے۔وہ عمران خان کو اخلاقی طور پر بہت کمزور کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا بھی موڈ اچھا نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ کا بھی موڈ اچھا نہیں،فارن فنڈنگ کیس بھی ہے،خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنا آسان ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی بھی تیار بیٹھے ہیں،پرویز خٹک سمیت کئی اور لوگ بھی تیار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے تو سکول میں ہی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ لیا تھا۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ویڈیوز اور کردار کشی کے معاملے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ برابر ہیں۔بھٹو بھی یہی کم کرتے تھے،ایم کیو ایم نے تو کوئی حد نہیں چھوڑی تھی۔میڈیا کو بھی یرغمال بنایا جاتا تھا۔نوازشریف نے بھی ایک اخبار کو یرغمال بنایا تھا۔

close