انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے گرائونڈ میں ہی انتقال کرگیا

کراچی (پی این آئی) کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کلب کرکٹر جانداد خان انتقال کرگئے۔ کراچی کے علاقہ قائد آباد ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار سپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔جانداد خان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جبکہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور مزدوری کیا کرتا تھا۔ جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close