ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، کون کونسا کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہو گا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ماہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف متعدد نئے کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گااور سکواڈ کا حصہ رہنے والے بیشتر کھلاڑیوں کو ڈراپ یا ریسٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی ازخود آرام کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو سکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ سرفراز احمد کی جگہ کسی نئے وکٹ کیپر کو سکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 اور ون ڈن سیریز کھیلنے رواں ماہ پاکستان پہنچے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close