ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر جبکہ آئی پی ایل کا مہنگا ترین کھلاڑی کون بن گیا؟ بولی کا عمل مکمل ہو گیا

نئی دہلی(پی این آئی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل ) میں کھلاڑیوں کی بولی مکمل ہوگئی ہے۔رواں سال کھیلے جانےوالے ایڈیشن میں سب سے زیادہ قیمت آل راؤنڈر رویندرا جدیجا، اوپننگ بلے باز روہت شرما اور وکٹ کیپر بلے باز رشبا پنت کی لگی ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے 16 ،16 کروڑ کے عوض خریدا ہے۔ ویرات کوہلی اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ان کی قیمت 15 کروڑ روپے لگی۔

کین ولیمسن اور سنجو سیمسن کو ان کی ٹیموں نے 14 کروڑ، مانگ اگروال، جسپریت بمرا، آندرے رسل، مہندرا سنگھ دھونی کو 12،12 کروڑجبکہ گلین میسکویل کو 11 کروڑ اور جوس بٹلر کو 10 کروڑ میں خریدا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close