قسمت کی دیوی مہربان، بابراعظم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 میں کراچی کنگز نے بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 7 کے لیے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔اس سے قبل عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کررہے تھے۔

پی ایس ایل سیون جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہیں آسکی اور سب کچھ تاخیر کا شکار ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں تاہم ڈرافٹنگ اب 14 اور 15 دسمبر کو ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل 7 کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی مگر اب کراچی میں پی ایس ایل 7 کے آغاز میں تین سے چار روز آگے کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close