چٹاگانگ(پی این آئی)تاریخ ہی بدل گئی، قومی فاسٹ بائولرز نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔۔ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی فاسٹ باؤلر ز نے پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ایک سال کے دوران 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1993 میں بنا تھا جب وسیم اکرم اور وقار یونس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
رواں سال پاکستانی فاسٹ باؤلرز اب تک 102 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔جس میں شاہین شاہ آفریدی نے 44 جبکہ حسن علی نے 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں