پاکستان کی جانب سے 2 بڑی تبدیلیاں، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے محمد یوسف کو عبوری بیٹنگ کوچ اورعمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش ہے، پی سی بی نے معاملے پر مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے عبوری کوچز لگائے جائیں گے ۔

محمد یوسف کو عبوری بیٹنگ کوچ اور عمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔عبوری بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close