شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر ڈالا

چٹاگانگ(پی این آئی)شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر ڈالا۔۔۔ پاکستانی فاسٹ باؤلرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔وسیم اکرم اور وقار یونس نے 1993 میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 99 وکٹیں لی تھیں،جو کہ پاکستان کی جانب سے ایک سال میں فاسٹ باؤلرز کی جانب سے لی جانے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

تاہم اب یہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں باؤلنگ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ برابر کیا۔دوسری اننگز میں اب تک شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close