دورانِ کرکٹ میچ پاکستانی امپائر علیم ڈار نشانہ بن گئے، کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگ گئی۔علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنائی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا۔

 


پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند پھینکی جو راستے میں آنے والے علیم ڈار کے سر پر لگی۔ گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی آئے اور امپائر کے سر پر مالش کی۔ حادثے میں علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close