دورانِ پریکٹس گرائونڈ میں پاکستانی پرچم لہرانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

میرپور (پی این آئی)بنگلہ دیش کی مقامی عدالت نےمیرپورکےشیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کےدوران پاکستان کاقومی پرچم لہرانےپرٹیم کےارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری نےاسی عدالت میں پاکستان ٹیم کےخلاف حکومتی اجازت کےبغیر پریکٹس سیشن میں جھنڈالہرانےپرمقدمہ دائر کیا تھا۔درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام سکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔عدالت نے درخواست گزار کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close