لاڑکانہ پہنچنے پر شاہ نوازدھانی کا شاندار استقبال، شہر میں جشن جاری

لاڑکانہ (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے نئے شاندار کھلاڑی شاہ نواز دھانی کی بنگلہ دیش میں ڈیبیو کرنے کے بعد وطن واپسی ہوئی تو آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ائرپورٹ پرشاہ نواز دھانی کی وطن آمد کے موقع پر ان کے دوست اور رشتے دار ایئرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے فاسٹ بالر کو ہار پہنائے۔ شاہ نواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی۔

نئے کھلاڑی شاہ نواز دھانی نے اپنے پہلےمیچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔دھانی نے مزید لکھا کہ اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close