بوم بوم آفریدی پاکستان کے علاوہ کونسے ملک کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیل چکے ہیں؟ مداحوں کیلئے حیران کن خبر

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار ریکارڈز اپنے نام کیے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006 میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے اور 128 رنز بنانے کے ساتھ7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں اور 2 قومی ٹیمیں ( آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ )شامل تھیں۔

شاہد آفریدی اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔شاہد آفریدی اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا —فوٹو: فائل شاہد آفریدی اور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close