لاہور (پی این آئی) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو وزڈن کی موجودہ ورلڈ ٹیسٹ الیون ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔ وزڈن کے مینیجنگ ایڈیٹر بین گارڈنر، ویب سائٹ کے فیچر رائٹر طحہ ہاشم اور وزڈن انڈیا کی ایڈیٹر آدیا شرما پر مشتمل ایک پینل نے سکواڈ کا انتخاب کیا۔ ویب سائٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسی ٹیم بنانا تھا جو دنیا میں کہیں بھی کامیاب ہو اور یہ پینل پر منحصر تھا کہ وہ سائیڈ کے توازن کے ساتھ ساتھ بیٹنگ آرڈر پر بھی فیصلہ کرے۔
وزڈن نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا اور رشبھ پنٹ کی جگہ پاکستان کے محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا۔بین گارڈنر نے لکھا کہ میں نے محمد رضوان کو اس لیے منتخب کیا کہ آپ کسی بھی صورت حال میں ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں، وہ آپ کو ہر قسم کی کنڈیشنز میں رنز سکور کرکے دے گا اور وہ تکنیکی طور پر بہت اچھا ہے۔پاکستانی اوپننگ بلے باز کو ہر طرح کے حالات کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے گارڈنر نے کہا کہ رضوان نے اب تک وائٹ بال کرکٹ میں جس انداز میں کھیلا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی تکنیک اچھی ہے اور وہ ٹیسٹ میں بھی اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں۔
وزڈن انڈیا کے مصنف آدیا شرما نے کہا کہ ہندوستان کے رشبھ پنٹ ایک عظیم بلے باز ہیں لیکن ان میں مستقل مزاجی نہیں ہے کہ وہ ورلڈ ٹیسٹ الیون سکواڈ میں منتخب ہوں۔ شرما نے لکھا کہ میں نے رضوان کا انتخاب کیا ہے، رشبھ پنٹ ایک عظیم بلے باز ہے لیکن ان کے خلاف جو چیز جاتی ہے وہ ان کی مستقل مزاجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے پاس بہترین تکنیک ہے اور وہ تمام حالات میں واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں