قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن 7دسمبر کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کرکٹ گیم “ہیڈوس 380” لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔میتھیو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس میں انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو وہ ہیڈو 380 گیم لانچ کرنے جا رہے ہیں جو گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔انہوں نے اس گیم میں کرکٹ شائقین کو ایک چیلنج بھی دیا ہے اور مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ یہ چیلنج پورا کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close