کرکٹر حارث رئوف کی ’کرش‘ کونسی معروف پاکستانی اداکار ہ نکلی؟ بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستانی شوبر انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے۔

 

ویڈیو میں فاسٹ بولر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیئے گئے اور سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے۔حارث نے پہلے کچھ سوچا اور پھر دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ میں اِن تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جاؤں گا۔کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close