پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کے دوران ہی بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرم نہیں دیا گیا بلکہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مشفیق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں نے مینجمنٹ سے کہا تھا کہ میں پاکستان کے دورے کے دوران ٹیم کےلیے کھیلنے کو تیار ہوں۔

تاہم مجھے بتایا گیا کہ ٹیم مینجمنٹ، کوچ سمیت اجتماعی طور پر مجھے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہوں، میں ابھی اس سٹیج پر نہیں ہوں کہ میں آرام کروں،میرا ورلڈکپ اچھا نہیں گیا ،میں اس سیریز کے دوران بہتر پرفارم کرنا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفیق الرحیم پاکستان کے دورے کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں