شائقین کرکٹ کیلئے بُری خبر، ہردلعزیز کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کیپ ٹائون (پی این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میں نے خالص لطف اور بے لگام جوش کے ساتھ کھیل کھیلا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب 37 سال کی عمر میں میرے اندر کھیلنے کا وہ شعلہ اب اتنا تیز نہیں جلتا‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز نے مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اپنے 14 سال کے عرصے پر محیط انٹرنیشنل کیریئر میں اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی ملک کی 114 ٹیسٹ میچز، 228 ایک روزہ میچز اور 78 ٹی ٹونٹی میچز میں نمائندگی کی ہے۔ اپنے کیریئر میں اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 کی اوسط سے ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں جبکہ ایک روزہ میچز میں انھوں نے 53 رنز کی اوسط سے 9500 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک روزہ میچز کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اے بی ڈی ویلئیرز کے پاس ہے جب انھوں نے 2015ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 31 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close