سڈنی (این این آئی) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2021 میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔ایک انٹرویومیں رکی پونٹنگ نے بتایا کہ جن لوگوں ان سے بھارتی کرکٹ کوچ بنانے کے لیے رابطہ کیا وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کام کی مصروفیات اور اس حوالے سے پائے جانیوالے تحفظات کے سبب پیشکش مسترد کردی۔رکی پونٹنگ نے کہاکہ وہ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز اور چینل 7 کے لیے اپنا کردار
نہیں چھوڑ سکتے تھے جس کے باعث وہ سال کے 300 دن بھارت میں گزاررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران ہی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے چند لوگوں سے بات چیت ہوئی تھی جسے اس وقت کے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ کو یہ ذمے داریاں سونپی گئیں۔خیال رہے کہ رکی پونٹنگ 2021 میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں