بھارت کو ہرانے پر بلینک چیک کی آفر سے متعلق رمیز راجہ نے کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ ٹیم کو بلینک چیک دینے کے لیے بہت سی چیزوں پر نظر ہے، تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین رمیز راجا نے کہا تھا کہ انہیں ایک سرمایہ کار نے انہیں آفر کی ہے کہ اگر پاکستان آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا دیتا ہے تو پی سی بی کے لئے بلینک چیک تیار ہے۔

اسی بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹرز سالانہ کم ازکم 40 لاکھ کمائیں اور اس کے لئے سپانسرز بھی تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلینک چیک والی بات بھولے نہیں ہیں اور اپنے کرکٹرز کو مزید مالی مراعات کیسے دی جائیں اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کررہے۔

close