شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ کس کو قرار دیدیا؟ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر

دبئی(پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے اوپننگ سپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن سپیل نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا تھا۔

انہوں نے اپنے اوپننگ سپیل کے پہلے اوور میں ہی روہت شرما کو آوٹ کیا تھا جبکہ اگلے اوور میں کیل راہول کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجا تھا ۔ بعد میں انہوں نے ویرات کوہلی کو بھی آوٹ کیا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے اگلے چاروں میچز جیتے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے بعد کینگروز نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی مات دی اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close