لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ‘ نہ دیے جانے کی وجہ بتا دی۔ 55 سالہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگرچہ بابر نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے اور سرفہرست رہے لیکن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کا معیار ہمیشہ یہ نہیں ہوتا کہ کون زیادہ رنز بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کون سا بلے باز زیادہ متاثر کن ہے، اس لیے انہوں نے دیکھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کس خاص کھلاڑی کی کارکردگی کیسے اثر انداز رہی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے زیادہ تر میچز اکیلے ڈیوڈ وارنر کی کارگردگی کی وجہ سے جیتے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ آسٹریلیا ورلڈکپ بھی جیتا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء اختتام پذیر ہوگیا جس کا ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی شدید ناراض ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں