کوہلی الیون آئوٹ۔۔ آئی سی سی نے کونسی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کو سونپ دی؟ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’سب سے اہم/قیمتی ٹیم‘ کہا تو بابراعظم کو کپتان مقرر کیا۔آئی سی سی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کے نام شیئر کیے گئے ہیں ان میں ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابراعظم کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم وہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں میں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں پر مشتمل ٹیم میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جوبٹلر، چیرتھ اسالنکا، ایڈن مرکرم، معین علی، ہسارنگا، ایڈم زمپا، جوش ہیزلوڈ، ٹرینٹ بولٹ اور انرل نورجے شامل ہیں۔انڈیا کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بری طرح شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے سے ہی واپس ہونا پڑا تھا۔ کوہلی الیون کا کوئی بھی کھلاڑی اس قیمتی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔البتہ کچھ انڈین شائقین نے ٹیم کی سیلیکشن پر یہ کہہ کر اعتراض کیا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ، سری لنکا سے کھلاڑی لیے جا سکتے ہیں تو اس کے باوجود انڈین سائیڈ سے کسی کو کیوں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کرنے والی جیوری کے رکن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کے انتخاب پر مختلف آرا اور طویل گفتگو ہوتی ہے۔

پینل اس کا احترام کرتا ہے تاہم یہ ایک سخت ٹورنامنٹ کے بعد یہ ٹیم چننا مشکل کام تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹ کیے گئے کھلاڑیوں کا انتخاب سپر12 کی ابتدا سے فائنل میچ تک کے دوران پیش کردہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close