محمد حفیظ کے ہاتھوں سے سلپ ہونیوالی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا کیوں مارا؟ ڈیوڈ وارنر نے حیران کن وجہ بتا دی

دبئی(پی این آئی )محمد حفیظ کے ہاتھوں سے سلپ ہونیوالی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا کیوں مارا؟۔۔۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر دو ٹھپے کھانے والی گیند کو چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا مارنے کی وجہ پوچھ رہاہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر ہی پہنچی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے جلدی سے آگے آ کر اس پر چھکا مار دیا تھا اور ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close