دبئی (پی این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بالر کون ہے؟ شائقین کیلئے دلچسپ تفصیلات آگئیں۔۔۔ آسٹریلیا کے پہلی بار چیمپین بننے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اختتام ہوگیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں سری لنکا کے واننڈو ہار سنگا 16 وکٹیں لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ انہوں نے یہ وکٹیں آٹھ میچز میں حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں نائب کپتان شاداب خان نے لیں۔
انہوں نےچھ میچز میں نو شکار کیے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں نویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹوں کے ساتھ 18 ویں، شاہین آفریدی سات وکٹوں کے ساتھ 30 ویں،پانچ وکٹوں کے ساتھ حسن علی 53 ویں اور چار وکٹوں کے ساتھ عماد وسیم 54 ویں نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے173 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں