مجھے پتہ ہے میں آپکی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا لیکن مجھ سے اپنی توقعات تبدیل نہ کریں، حسن علی کا قوم کے نام جذباتی پیغام

ڈھاکہ (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اپنی ناقص پرفارمنس پر خود میدان مین آگئے۔
ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنے پیغام کا آغاز ان اشعار سے کیا۔۔۔

“میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن
اے میرے پیارے وطن”

انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا” مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ سب مایوس ہیں کیونکہ میری پرفارمنس آپ کی توقعات کے مطابق نہیں تھی، اپنی اس پرفارمنس پر آپ مجھ سے زیادہ مایوس نہی ہیں، مجھ سے اپنی توقعات تبدیل نہ کریں، میں پاکستان کرکٹ کی اعلیٰ معیار کے ساتھ خدمت کرنا چاہتا ہوں اسی لیے سخت محنت شروع کردی ہے، زندگی کا یہ مرحلہ مجھے اور مضبوط بنائے گا، الحمد للہ۔”انہوں نے سیمی فائنل کے بعد میسجز ، ٹویٹس، کالز اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔


خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں حسن علی نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم مرحلے پر کیچ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد میتھیو ویڈ نے لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس کیچ چھوٹنے کے باعث حسن علی کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close