نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل آج کتنے بجے کھیلا جائیگااورکس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ شائقین کیلئے تفصیلات آگئیں

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔ آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جب کہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹر ڈیون کونوے زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 138 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں آسٹریلیا نے 92، نیوزی لینڈ نے 39 جیتے اور 7 میچ بے نتیجہ رہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close