آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد حسن علی پر تنقید کے جواب میں حسن علی کے والد بھی میدان میں آگئے، قوم کو کیا پیغام دیدیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے والد کا بیان سامنے آگیا۔حسن علی کے والد نے ایک نجی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی پہلے بھی ہیرو تھے اور اب بھی قوم کے ہیرو ہیں۔

‘اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری کرکٹ ٹیم ہی ہیرو ہے اور تمام کرکٹرز میرے بیٹے ہیں اور انشاءاللّہ آگے بھی یہی ہیرو رہیں گے۔‘وسیم اکرم بھی حسن علی کی حمایت میں بول پڑے۔قومی کرکٹر کے والد نے یہ بھی کہا کہ ’ہم نے بھارت کو شکست دی، نیوزی لینڈ کو شکست دی، ہم نے لگاتار 5 میچ جیتے، ہم ہیرو تھے اور ہیرو ہی رہیں گے۔‘حسن علی کے والد نے مزید کہا کہ ’قومی کرکٹرز پریشان نہ ہو اور نہ ہی اپنا دل چھوٹا کریں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، میں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ تھا اور رہوں گا۔‘واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی تھی۔

ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ان کی ناقابل یقین اننگز اور ساتھی مارکس اسٹوئنس کی 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close