دبئی ائیرپورٹ پر محمد رضوان ہاتھوں میں تکیہ اٹھائے کیوں پھرتے رہے؟ مداح حیران

دبئی(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے بنگلادیش پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکا روانگی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کی تکیہ اٹھائے گھومنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق محمد رضوان ماضی میں بھی مختلف ممالک کے دوروں کے موقع پر بھی تکیہ ساتھ لیکر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے دورے پر بھی رضوان تکیہ لے کر گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی دوسرے تکیے کے ساتھ نہیں سو سکتے، اپنے تکیے میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close