دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہوکر محمد حفیظ کونسی لیگ کھیلنے کی تیاریاں کرنے لگے؟ مداحوں کیلئےبڑی خبر آگئی

دبئی(پی این آئی)دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا حصہ ہوں گے۔محمد حفیظ ابوظہبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کی طرف سے میدان میں اتریں گے۔ صہیب مقصود پہلے سے دہلی بلز کا حصہ ہیں جب کہ محمد عامر، محمد اعظم، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6 ٹیمیں 19 نومبر کو میدان میں اتریں گی۔ ابوظہبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری ہو چکا ہے۔ دہلی بلز اپنا پہلا میچ 19نومبر کو ناردن وائیرز کے خلاف کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق پندرہ دن میں35میچز کھیلے جائے گے جب کہ لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close