اسلام آباد (پی این آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی طرف سےنیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ویرات کوہلی کی کپتانی چھوڑنے کے بعد روہیت شرما کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اہم مشورہ دے دیاہے۔روہیت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر شاہد آفریدی نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کی اور انکشاف کیا کہ انہیں اس طرح کے اعلان کی توقع تھی۔ شاہد آفریدی نے ایک نجی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہیت شرما کی ذہنیت انہیں ایک شاندار کھلاڑی بناتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دھواں دار بلے باز جہاں ضرورت ہو آرام سے رہتا ہے اور ضرورت پڑنے پر جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے روہیت شرما کے ساتھ ایک سال تک کھیلا ہے وہ شاندار شاٹ سلیکشن کے ساتھ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔شاہد آفریدی نے کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ویرات کوہلی کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر اپنا کیرئیر جاری رکھنے کا فیصلہ لینا چاہیے کیونکہ اس طرح اُن پر پریشر کم ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی کرکٹ اور بلے بازی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ کسی ٹیم کی کپتانی کرنا آسان نہیں ہے، خاص کر بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں