لاہور (پی این آئی ) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا آئی سی یو سے میدان کا سفر معجزہ قرار دے دیا گیا۔ محمد رضوان کے بھارتی معالج نے صحتیابی کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر حوصلے اور ہمت کی مثال ہیں۔ڈاکٹر ساحر سینالابدین نے مزید بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے آئی سی یو میں مجھے کہا تھا کہ میں ہر صورت کھیلنا چاہتا ہوں، اپنی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔
ڈاکٹر ساحر سینالابدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے باز آئی سی یو میں مضبوط اور پر اعتماد تھے، وہ ملک کے لیے اہم میچ ہر صورت کھیلنا چاہتے تھے، ان کو شدید درد اور تکلیف میں ہسپتال لایا گیا، کیریئر میں کسی کھلاڑی کی اتنی برق رفتار صحت یابی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محمد رضوان نے اپنی دستخط شدہ شرٹ گفٹ کی جب کہ سیمی فائنل میں ان کی طرف سے چھکے لگانے پر پوری میڈیکل ٹیم خوش تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں