قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر تمام لیکن پاکستان آنے کی بجائے کس ملک روانہ ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

دبئی (پی این آئی) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا ہے تاہم اب ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے سیدھی بنگلہ دیش جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں شکست کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھینے کیلئے جمعےکو رات گئے دبئی سے بنگلادیش روانہ ہوگی ۔

البتہ بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلا دیش میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 19 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close