معافی مجھ سے نہیں بلکہ کس سے مانگیں؟ شعیب اختر نے نعمان نیاز کے آگے بڑی شرط رکھ دی

لاہور (پی این آئی) شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان آن ایئر جھگڑا مکمل طور پر حل نہیں ہوا ہے کیونکہ راولپنڈی ایکسپریس نے اب اینکر پرسن کی طرف سے دی گئی معافی کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نعمان کو ان کی بجائے پاکستانی عوام اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ادارے سے معافی مانگنی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرئے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں اس شام نعمان نیاز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اب نہیں ، مجھے تب کوئی جواب نہیں ملا تو میں چلا گیا، اب اسے مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، اسے پی ٹی وی کے ادارے سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے قومی ٹی وی پر برانڈ کو ٹھیس پہنچی، اسے اب مجھ سے نہیں پاکستانی عوام سے معافی مانگنی ہوگی، جب میں نے سیٹ چھوڑی تو میں نے وہ باب بند کر دیا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ وہ نعمان نیاز کو آن ائیر بہت سی باتیں کہہ سکتے تھے لیکن انہوں اس سے گریزکیا اور وہ قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نعمان نیاز سے لڑ سکتا تھا اور اس سے بہت سی باتیں کہہ سکتا تھا، میری طاقت دیکھو، میں بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں اپنے مقام سے گرنا نہیں چاہتا تھا، یہ بالکل میری فطرت کیخلاف تھا ،جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں علم ہے کہ یہ میری فطرت نہیں ہے لیکن میں نے یہ اپنی فطرت کے خلاف کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close