شاہد آفریدی نے سیمی فائنل میں ہارنے والی پاکستانی ٹیم کے بارے میں شاندار پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے ٹی 20 کے سیمی فائنل میں ہارنے والی پاکستانی ٹیم کے بارے میں شاندار پیشنگوئی کر دی ہے۔ گزشتہ روز کے میچ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زبردست لڑکو! آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آپ نے فائٹ کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے واقعی لگتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ آخر میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس شکست کے بعد بھی ہم سب کو کھلاڑیوں کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close