ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

دبئی(پی این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔۔۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء کے فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیون کونوے ہاتھ کی انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈیون کونوے نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھااور ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close