میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کونسا تھا؟ بابراعظم نے غلطی کی نشاندہی کر دی

دبئی (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نام لیے بغیر سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار حسن علی کو قرار دے دیا ۔ میچ کے بعد ان سے سوال ہوا کہ اس میچ میں ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا تو بابر اعظم نے جواب دیا کہ میرا خیال سے کیچ کا چھوٹ جانا ٹرننگ پوائنٹ تھا ،اگر کیچ ہو جاتا تو میچ کا رزلٹ مختلف ہو سکتا تھا کیونکہ پھر کسی نئے کھلاڑی نے میدان میں آنا تھا جسے وکٹ پر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے جس طرح ٹورنامنٹ میں کھیل کا مظاہرہ کیا ،کپتان ہونے کی حیثیت سے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جو ذمہ داریاں دی جاتی تھیں وہ پوری طرح ادا کرتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم آگے بہترکرنے کی کوشش کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close