حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کو 80ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا گیا

ملتان(پی این آئی) حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کو 80ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں /بچیوں کی شادی کے اخراجات کے لئے 33 لاکھ 60 ہزارروپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کے مطابق شادی کے اخراجات کے لئے مجموعی طورپر 33لاکھ60ہزارروپے میرج گرانٹ دی جارہی ہے جو ہر ملازم میں 80ہزارروپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جارہی ہے۔یہ رقم 42ملازمین کی اپنی، شہیدہونے والے ملازمین کی بچیوں اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی بچیوں کی شادی کے اخراجات کے لئے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close