دِل آسٹریلیا کیلئے دھڑکتا ہے مگر۔۔۔بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کا دورانِ میچ ہی بیان آگیا

دبئی (پی این آئی) آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ ان کا دل ہمیشہ آسٹریلیا کیلئے دھڑکتا ہے جس کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ان کیلئے مفادات کے ٹکراؤ کی صورت اختیار کرگیا ہے۔پاکستان کی اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ان کیلئے مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن گیا ہے کیونکہ ان کا دل ہمیشہ آسٹریلیا کیلئے دھڑکتا ہے لیکن انہیں پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سب سے منفرد ہے اور آج رات انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہیں جس نے پورے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دی ہے، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلی۔میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان گزشتہ روز ہسپتال میں تھے لیکن آج وہ کھیل کیلئے مکمل طور پر تیار تھے۔ انہوں نے آج بہادری کا مظاہرہ کیا اور لمبی اننگز کھیلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close