پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

دبئی(پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میںپاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف دے دیا ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے ۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جو کہ 34گیندوں پر 39سکور بنا کر زیمپا کی گیند پرچھکا مارتے ہوئے باونڈری سے کیچ آ وٹ ہوئے۔محمد رضوان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 52گیندوں پر67سکور بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔آصف علی پہلی ہی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کرتے ہوئے کیچ آوٹ ہوئے ۔شعیب ملک ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔فخر زمان عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32گیندوں پر 55رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو جبکہ پیٹ کیومنز اور ایڈم زیمپا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی اس کا 14نومبر کو فائنل میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close